مقبوضہ فلسطین

صہیونیوں کے بڑھتے جرائم کے خلاف ہزاروں کفن پوش فلسطینیوں کا احتجاج

شیعیت نیوز: مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں نے کفن پہن کر یہودیوں کی طرف سے روا رکھے جانے والے منظم جرائم اور پر اسرائیلی ریاست کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا۔ جلوس میں ہزاروں کفن پوش فلسطینیوں نے شرکت کی۔

اس موقعے پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی پولیس اور جرائم پیشہ صہیونی عناصر ملی بھگت سے فلسطینی عرب باشندوں کے قتل اور ان کے خلاف دیگر سنگین جرائم کررہے ہیں۔

مظاہرے کا اہتمام اندرون فلسطین سے وابستہ سول سوسائٹی کے اداروں سے تعلق رکھنے والی 15 تحریکوں نے کیا تھا۔

یہ مظاہرہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اس سال کے آغاز سے اب تک اندرون فلسطین میں جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیوں کے نتیجے میں 135 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مارچ کے شرکاء نے سفید کفن پہنے ہوئے تھے جن میں اس سال کے آغاز سے قتل ہونےوالے شہریوں کے ورثاء کی بڑی تعداد شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں : مذہب اور اسلامی مقدسات کی آڑ میں ملک کو ایک خوفناک آگ میں دھکیلا گیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

شرکاء نے قتل کے متاثرین کو دفنانے کے لیے علامتی جنازے میں مارچ کیا۔

یہ مارچ ’’تل ابیب‘‘ کے مرکز میں واقع حبیبہ گول چکر سے میوزیم کے چوچ تک گیا جس میں قابض پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، جس نے مارچ کو محدود کرنے کی کوشش کی۔

مارچ کا مقصد فلسطینیوں کے چوبیس گھنٹے اپنی جانوں کے خوف کا اظہار ہے۔ فلسطینیوں نے اپنے ساتھ ہونے والی اس منظم اور مجرمانہ کارروائی اور قتل کی وارداتوں کو مستردکردیا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے اندرونی شہروں میں بسنے والے فلسطینی جو صہیونی ریاست میں اقلیت کا درجہ رکھتے ہیں گذشتہ کئی سال سے نامعلوم مسلح افراد کے حملوں کی زد میں رہتے ہیں۔ اب تک سیکڑوں فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جا چکا ہے۔

فلسطینیوں کے قتل کی لرزہ خیز کارروائیوں مجرموں کا پتا ہونے کے باوجود ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button