اہم ترین خبریںپاکستان

فرزند ِ رسول خداؐ امام مہدی آخر الزمان ؑ کے بدترین گستاخ ملعون احسن باکسر کی ضمانت کی کوشش ناکام

اس موقع پر مدعی مقدمہ کی جانب سے سید فخر رضوی ایڈووکیٹ، سید اسد حسین نقوی، حسین مہدی، سید شہزاد علی نقوی ایڈووکیٹس نے نشاندہی کی کہ ملزم کا وکیل غلط فورم سے ضمانت سے استدعا کر رہا ہے، قانون کے مطابق ملزم کی ضمانت اس فورم سے نہیں ہو سکتی۔

شیعیت نیوز: فرزند ِ رسول خداؐ امام مہدی آخر الزمان ؑ کے بدترین گستاخ ملعون احسن باکسر کی ضمانت کی کوشش ناکام ہوگئی۔ گستاخ ِ امام مہدی ملعون احسن باکسر کی درخواست ضمانت غلط فورم ہونے کے باعث وکیل نے واپس لے لی۔ احسن باکر کے وکیل نے سیشن کورٹ لاہور میں ملعون ملزم کی درخواست ضمانت دائر کی اور اسے رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مدعی مقدمہ کی جانب سے سید فخر رضوی ایڈووکیٹ، سید اسد حسین نقوی، حسین مہدی، سید شہزاد علی نقوی ایڈووکیٹس نے نشاندہی کی کہ ملزم کا وکیل غلط فورم سے ضمانت سے استدعا کر رہا ہے، قانون کے مطابق ملزم کی ضمانت اس فورم سے نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت نے جاتے جاتے قاتلان ِ امام حسینؑ اور دشمنانِ اہل بیت ؑ کو مقدس و محترم قرار دلوانے کا بل منظور کرلیا

اس قانونی نقطے سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل جج نے ملزم کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بطور وکیل علم ہونا چاہیے کہ آپ کی ضمانت کا فورم کونسا بنتا ہے۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ وہ یہ درخواست ضمانت خارج کر رہے ہیں یا یہ درخواست واپس لے لی جائے۔ جس پر ملزم ملعون احسن باکسر کے وکیل نے درخواست واپس لے لی۔

یاد رہے کہ ملعون احسن باکسر نے امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کی تھی، جس پر اس کیخلاف لاہور کے تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کروایا گیا، ملزم کو پولیس نے کراچی سے گرفتار کیا تھا، جو اس وقت جیل میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button