دنیا

امریکہ بھر کے ہسپتالوں کی متعدد ریاستوں پر سائبر حملے

شیعیت نیوز: امریکہ بھر کے ہسپتالوں کے کمپیوٹر سرورز پر سائبر حملے کے بعد ملک کی طبی خدمات درہم برہم ہوگئیں اور کئی ریاستوں میں ایمرجنسی رومز کو خدمات فراہم کرنے سے روک دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سائبر حملے نے امریکہ بھر کے ہسپتالوں کے کمپیوٹر سسٹم کو درہم برہم کردیا ہے اور کئی ریاستوں میں ایمرجنسی رومز کو بند کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن کی توہین کرنے والوں کو یقینا سزا ملے گی، حجت الاسلام کاظم صدیقی

امریکہ میں (جمعہ) بہت سی طبی اور بنیادی دیکھ بھال کی خدمات بند کر دی گئیں کیونکہ سکیورٹی ماہرین نے سائبر حملے کے نقصانات کو کاونٹر کرنے کے لیے کام شروع کیا ہے۔

رشیا ٹوڈے ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ امریکہ کی متعدد ریاستوں میں ڈیٹا سیکیورٹی کی معلومات کی ہیکنگ جمعرات کو پراسپیکٹ میڈیکل ہولڈنگز کی طرف سے چلائی جانے والی ایک سہولت سے شروع ہوئی، جو کیلیفورنیا میں واقع ہے۔ اور ٹیکساس، کنیکٹی کٹ، رہوڈ آئی لینڈ اور پنسلوانیا میں ہسپتال اور کلینکس بھی متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قائد شہید عارف حسین الحسینیؒ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، علامہ ساجدعلی نقوی

اس کمپنی کے بیان میں کہا گیا کہ ’’اس مسئلے کے بارے میں جاننے کے بعد، ہم نے اپنے سسٹمز کو آف لائن لے لیا تاکہ ان کی حفاظت کی جاسکے اور سائبر سیکیورٹی ماہرین کی مدد سے تحقیقات شروع کیں،جبکہ ہماری تحقیقات جاری ہیں اور ہم اپنے مریضوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کیونکہ ہم جلد از جلد معمول پر آنے کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔‘‘

امریکی سائبرسیکیوریٹی ایجنسی کے مطابق جون میں توانائی کے محکمے سمیت کئی امریکی ایجنسیوں کو سائبر جرائم پیشہ افراد نے ہیک کیا تھا جس سے نجی کئی کمپنیاں اور سرکاری ادارے متاثر ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button