مقبوضہ فلسطین

جہاد اسلامی نے عین الحلوہ کیمپ میں جھڑپوں کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

شیعیت نیوز: لبنان میں قائم فلسطینی مہاجر کیمپ عین الحلوہ میں سنیچر کے روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔ جس میں ابھی تک 11 افراد جاں بحق اور چالیس کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

اس واقعے پر فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کی پولیٹیکل کونسل کے رکن خالد البطش نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

خالد البطش نے فلسطینیوں کے تحفظِ جاں کے لئے لبنان کے تمام قومی و اسلامی گروہوں کے سربراہان سے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے متحارب گروپوں کے درمیان جنگ بندی کروانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : انتظامیہ فرقہ واریت میں ملوث کالعدم تنظیم کی پشت پناہی ترک کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کرے،علامہ نثار قلندری

لبنان کے میڈیا نے مذکورہ مہاجر کیمپ عین الحلوہ میں جھڑپوں کی رپورٹس جاری کیں، ان جھڑپوں میں راکٹ لانچر کا استعمال کیا گیا۔

ان مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے خالد البطش نے کہا کہ جنگ بندی تمام فلسطینیوں کا مشترکہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دشمن سے جنگ کرنے اور اپنی قومی شناخت کے تحفظ کا وقت ہے۔ ہمیں فلسطین کاز سے توجہ ہٹا کر لبنان کے مہاجر کیمپ میں فتنہ و فساد کی آگ بھڑکانے والی تمام کوششوں کو روکنا ہو گا۔

جہاد اسلامی کے رہنماء نے کہا کہ مسئلہ فلسطین، حریت پسندوں، ثابت قدم فلسطینیوں اور پاک نسل کے ہاتھوں زندہ رہے گا۔

واضح رہے کہ لبنان میں قائم 12 فلسطینی کیمپوں میں قریباً چار لاکھ پناہ گزین رہ رہے ہیں جو اسرائیل اور اس کے عرب ہمسایہ ممالک کے درمیان 1948 کی جنگ کے بعد بے گھر ہونے والوں کی آل اولاد ہیں۔ یہ مہاجر کیمپ بنیادی طور پر لبنانی سکیورٹی سروسز کے دائرہ اختیار سے باہر واقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button