اہم ترین خبریںپاکستان

انتظامیہ فرقہ واریت میں ملوث کالعدم تنظیم کی پشت پناہی ترک کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کرے،علامہ نثار قلندری

کالعدم تنظیم ہمیشہ مذہبی منافرت میں پیش پیش رہتی ہے جسے مقامی انتظامیہ کی مکمل حمایت بھی حاصل ہوتی ہے۔

شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ نثاراحمد قلندری نے خیرپور میرس میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم ہمیشہ مذہبی منافرت میں پیش پیش رہتی ہے جسے مقامی انتظامیہ کی مکمل حمایت بھی حاصل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نبیؐ کے گھرانے پر جو مظالم ٹوٹے انہیں دنیا کبھی فراموش نہیں کر پائے گی ، علامہ شہنشاہ نقوی

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ اور دیگر اداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں ہماری جانب سے اس معاملے کو بار بار اٹھایا جاتا رہا ہےاور انتظامیہ ہمیشہ کی طرح ہر بار یقین دہانی کرواتی رہی ہے کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کو اس دہشت گردی کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لیں اور اپنی گستاخانہ و دہشت گردانہ سرگرمیوں سے پر امن مومنین کرام کے علاقوں میں غیر قانونی ریلی برآمد کریں اور شیعہ نوجوانوں کو مشتعل کریں لیکن انتہائی دکھ کیساتھ کہا جاتا ہے کہ انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑیں ان دہشت گردوںکی پشت پناہی بھی کرتی رہی ہیں اور پولیس کی موجودگی میں دہشت گرد بےلگام گلیوں اور محلوں میں جتھوں کی صورت میں جاکر شیعیان حیدر کرارؑ کے خلاف نعرے بازی اور دشنام درازی کرتی ہیں جس سے شیعہ نوجوانوں کے جذبات مجروح ہوتےہیں، ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ شیعہ نوجوان ان دہشت گردوں کی غیر قانون غیر اخلاقی سرگرمیوںکا جواب نا دیں لیکن دہشت گردوں کی مسلسل کاروائیوں کے باعث ہمیں خدشہ ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نا آجائے ۔

یہ بھی پڑھیں: اربعین پر جانے والے پاکستانی زائرین امام حسینؑ کیلئے بغداد سے اچھی خبر سامنے آگئی

صوبائی صدر جعفریہ الائنس نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے رو گردانی نہ کریں اور اپنی سرپرستی میں نکالے جانے والے جلوس اور ریلیوں کو لگام دیں آخر میں ایک بار پھر صوبائی صدر علامہ نثار قلندری نے واقعے کی شدید مذمت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ انتظامیہ کالعدم تنظیم کے خلاف قانون کاروائی کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button