دنیا

بحران یوکرین کا پر امن حل، کیف کی ہٹ دھرمی کی بنا پر تقریبا ناممکن ہوگیا، دیمتری پاسکوف

شیعیت نیوز: روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے حکام امریکہ اور مغربی ملکوں کے بھکاوے میں آگئے ہیں۔

روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے کہا ہے کہ بحران یوکرین کا پرامن حل، کیف کی ہٹ دھرمی کی بنا پر تقریبا ناممکن ہوگیا ہے۔

دیمتری پاسکوف نے کہا کہ یوکرین کو سیکورٹی کی ضمانت دینے کے بارے میں امریکہ اور یورپی ملکوں کے مذاکرات روس کی سلامتی کےلئے خطرہ ہیں اور یہ عمل یورپ کی سیکورٹی کی صورت حال ابتر ہونے پر منتج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ روس کے غیر فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کی یوکرین کی مسلسل کوششیں اس ملک کی حکومت کی دہشت گردانہ ماہیت کو بیان کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں خواتین کارکنوں اور سوشل رضا کاروں کے خلاف جاری مہم

دوسری جانب روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے اعداد و شمار بیان کئے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج نے مختلف جنگی علاقوں میں یوکرین کے 16 حملوں کو ناکام اور پسپا کیا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 7 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کوناشنکوف نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے بارے میں اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے ایک رپورٹ میں صوبے خارکیف میں ڈرون طیارے تیار کرنے والے ایک کارخانے کو تباہ اور دونیستک میں نیکولایف کی فضا میں ایک سوخو 25 قسم کا جنگی طیارہ مار گرائے جانے اور اسی طرح 23 ڈرون طیارے اور مختلف علاقوں میں یوکرین کے 12 ہیمارس میزائل تباہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے اسی طرح کوبیانسک کے علاقے میں روسی فوج کی پیش قدمی اورلوہانسک میں مزید فوجی ٹھکانوں پرروسی فوج کا کنٹرول ہو جانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button