دنیا

قرآن پاک کی بے حرمتی ایک گھناؤنا اور وحشیانہ فعل ہے، پوپ فرانسس

شیعیت نیوز: عالمی کیتھولک رہنما نے سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک گھناؤنا اور وحشیانہ فعل قرار دیا۔

کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ارجنٹائن کی اسلامک فاؤنڈیشن کے نمائندے عبدالکریم پاز کے خط کے جواب میں سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے گھناؤنے فعل کو انسانی گفتگو میں رکاوٹ قرار دیا۔

گزشتہ ہفتے اسلامک فاؤنڈیشن آف ارجنٹائن (FIAS) میں مذاہب کے نمائندے نے عالمی کیتھولک رہنما کے نام ایک خط میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنے اور وحشیانہ فعل کو ابراہیمی مذاہب کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

پاپ فرانسس نے کچھ عرصہ قبل امارات کے اخبار الاتحاد کو انٹرویو میں سوئیڈن کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی تھی۔

حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے بعد سوئیڈن اور ڈنمارک کے ساتھ اسلامی ملکوں کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ عراق سے بدلہ لینے کی کوشش کر رہا ہے، محمد کریم

دوسری جانب کوالا لمپور میں ایک خاتون نے اپنے حج کےلئے زندگی بھر کی بچت محفوظ رکھی تھی جسے اب دیمک چاٹ گئی ہے، جس کی باقیات اب پہچاننے میں بھی نہیں آ رہی ہے۔

کوالالمپور میں خاتون سے غلطی یہ ہوئی ہے کہ انہوں نے رقم ایک گتے کے ڈبے میں رکھی تھی، ملائیشیا کرنسی میں یہ رقم 30 ہزار کے برابر تھی جو ڈالروں میں 8700 بنتی ہے، اس طرح باریک کیڑوں نے جمع پونجی کو ردی کے ڈھیر میں بدل دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ نوٹ ادھ کھائے ہوئے تھے جنہیں لے کر وہ بینک گئے تھے کہ شاید اس سے کچھ رقم مل سکے، تاہم بہت سارے نوٹ تار تار ہو کر ضائع ہوچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ خاتون 2024 میں حج پر جانا چاہتی تھیں اور اسی لیے انہوں نے یہ رقم ایک طویل عرصے سے سنبھال رکھی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button