دنیا

اسرائیل تیار رہے، سائبر انتقامی گروپ کا الٹی میٹم

شیعیت نیوز: سائبر حملوں کے بارے میں انتقامی گروپ نے الٹی میٹم دیتے ہوئے صہیونی حکومت کو مقامی وقت کے مطابق شام چھے بجے تیار رہنے کا انتباہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سائبر انتقامی گروپ سائبر ایونجر نے حیرت انگیز کرنے کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے صہیونی حکومت کو مقامی وقت کے مطابق شام چھے بجے تیار رہنے کو کہا ہے۔

گروپ کے اعلان کے مطابق اتوار شام چھے بجے صہیونی حکومتی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کو میڈیا پر بھی دکھایا جائے گا۔

گروپ نے تاحال حملوں کی نوعیت اور دیگر تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

یاد رہے کہ اسی گروپ نے مقبوضہ علاقوں میں پیٹرول کی سب سے بڑی کمپنی بازان پر حملے کے بعد حساس معلومات کو فروخت کے لئے پیش کیا تھا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ان حملوں کے دوران صہیونی حکومت کے سائبر حملوں سے بچاو کا سسٹم فائروال خود حملوں کا نشانہ بن گیا تھا۔ یہ حملہ صہیونی حکومت کے سائبر حملوں سے محفوظ رہنے کے بے بنیاد دعووں کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محرم میں سیکورٹی فراہم کرنے پر سیکورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، علامہ شبیر میثمی

دوسری جانب اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے متنازع حکومتی بل کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، تل ابیب میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مظاہرین حکومت سے متنازع بل واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتیں، اسرائیلی فوجی رضاکار اور جوہری سائنسدان بھی احتجاج میں شامل ہیں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نے 24 جولائی کو عدالتی اصلاحات کا متنازع بل منظور کیا تھا جس کے خلاف اپیلوں کی سماعت ستمبر میں اسرائیلی سپریم کورٹ میں ہوگی۔

متنازع بل کی منظوری سے حکومت کے غیر معقول فیصلوں کو کالعدم کرنے کے عدالتی اختیارات ختم ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو عدالتی اصلاحات کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات میں کمی لانا چاہتے ہیں۔ ان کے متنازعہ منصوبے کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر عوامی مظاہرے ہورہے ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل بھی اسرائیل کے کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button