مقبوضہ فلسطین

مسجد اقصیٰ کی طرف یہودیوں کے بڑھتے ناپاک ہاتھ روکے جائیں، الشیخ عکرمہ صبری

شیعیت نیوز: فلسطین کے ممتاز عالم دین، مسجد اقصیٰ کے خطیب اور یروشلم کی سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو ہر وقت آباد رکھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انتہا پسند یہودیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ سمیت فلسطین کے تمام مقدس مقامات خطرے میں ہیں۔ مسلمانوں کے قبلہ اول کی طرف دشمن کے بڑھنے والے ناپاک ہاتھ روکے جائیں۔

الشیخ عکرمہ صبری نے ایک پریس بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے اور آباد کاروں اور فاشسٹ حکومت کی طرف سے اشتعال انگیز پرچم بردار مارچ کا اہتمام دشمن کا پرانہ جرم ہے جسے بار بار کیا جا رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ کی طرف پرچم بردار جلوس نکالنے کی کوشش صہیونی ریاست میں جاری موجودہ بحران کا دباؤ کم کرنے اور اس بحران سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے قلقیلیہ میں 14 سالہ لڑکا شرحبیل ابو سمرہ شہید

انہوں نے وضاحت کی کہ صہیونی ریاست موقعوں اور تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجد حرام کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے مقدسات کو پامال کرنے کی گھناؤنی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ صہیونی دشمن اپنے اندرونی بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کرتا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے نشاندہی کی کہ قابض ریاست اور اس کے رہنما جانتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ کے اندر اور اس کے صحن میں تناؤ پیدا کرنے سے نیتن یاہو حکومت پر شدید دباؤ کو دور کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے آباد کاروں کے منصوبوں اور مسجد اقصیٰ میں ان کی بڑے پیمانے پر دراندازی کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہونے پر زور دیا۔ الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے کا منصوبہ انتہا پسند کنیسٹ ارکان اور قابض حکومت کے وزراء کی طرف سے بنایا گیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button