دنیا

برکس سربراہی کانفرنس میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

شیعیت نیوز: جمعرات کو برکس سربراہی کانفرنس جو جمہوریہ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں منعقد کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا ہے جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔

اس کانفرنس میں خطے اور کئی دوسرے ممالک نے شرکت کی جس میں تنظیم آزادی فلسطین کے وفد کی سربراہی تنظیم کی ایگزیکٹو اور مرکزی کمیٹیوں کے ایک رکن عزام الاحمد کر رہے تھے اور جس کی رکنیت میں سفیر سلمان الحرفی بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن مجید کی بے حرمتی پر اقوام متحدہ کا ردعمل، گستاخانہ عمل قابل مذمت ہے

برکس سربراہی کانفرنس نے فلسطین کے بارے میں ایک قرارداد جاری کی، جس میں اس نے مسئلہ فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا، جس میں قرارداد 2334 بھی شامل ہے۔

فلسطین اسرائیل تنازع کو دو ریاستی حل کے فریم ورک کے اندر حل کرنے کے لیے، مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی ممالک بیانات دینے کے بجائے سویڈن پر اقتصادی پابندیاں عائد کریں، انصاراللہ یمن

برکس سربراہی کانفرنس کے موقع پر فلسطینی وفد نے شرکت کرنے والی جماعتوں کے متعدد وفود سے ملاقات کی جن میں افریقن نیشنل کانگریس پارٹی، اس کی اتحادی کمیونسٹ پارٹی اور حکمران بھارتی بہارا جنتا پارٹی شامل تھی۔

ملاقاتوں میں صورت حال اور پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں فلسطینی حکومت اور عوام کے خلاف اسرائیلی فوج اور حکومت کے مسلسل مظالم سے آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button