پاسداران انقلاب کی بحریہ کا دعویٰ، امریکی بحری بیڑہ ابراہم لنکن میزائل اور ڈرون حملوں کی زد میں

13 مارچ, 2026 18:02

شیعیت نیوز: ایران کے مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء (ص) کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے بحرِ عمان میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران امریکی بحری بیڑے کو نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق یہ آپریشن ایران کی سمندری حدود سے تقریباً 340 کلومیٹر کے فاصلے پر بحرِ عمان میں انجام دیا گیا، جس میں پاسداران انقلاب کی بحریہ نے جدید ترین میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : تہران میں حملوں کے باوجود مظاہرین ڈٹے رہے، “اللہ اکبر” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے فوراً بعد امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن اور اس کے ساتھ موجود اسٹرائیک گروپ کو تیزی سے علاقے سے دور جاتے دیکھا گیا۔

7:36 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔