دنیا

قرآن مجید کی بے حرمتی پر اقوام متحدہ کا ردعمل، گستاخانہ عمل قابل مذمت ہے

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونی گوتریش نے نیویارک میں اسلامی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کی اور سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور گستاخانہ عمل کی مذمت کی۔

روسیا الیوم نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی اور گستاخانہ عمل کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونی گوتریش نے نیویارک میں اسلامی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹیفن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ انسانی حقوق کے عالمی چارٹر پر عملدرآمد کرتے ہوئے نفرت پھیلانے والے واقعات روکنے کے لئے پرعزم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری جنرل نے سویڈن میں ہونے والے حالیہ واقعات اور اسلام ہراسی پر مبنی اقدامات کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ملعون سلوان مومیکا نے دوسری مرتبہ قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی جس کے بعد پوری دنیا میں احتجاج کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ مخالف اسرائیلی جرائم روکنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں، موسیٰ ابو مرزوق

دوسری جانب عراق میں اقوام متحدہ کے مشن نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پر مظاہرین کے حملے کی مذمت کی۔

عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے مزید کہا کہ ہم بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ اگرچہ پرامن اجتماع ایک بنیادی حق ہے، لیکن ویانا کنونشن کے لیے ہر ایک کی حفاظت اور احترام کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

عراق میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا کہ تشدد کے ذریعے نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنا کسی کو فائدہ نہیں پہنچاتا۔

سینکڑوں مظاہرین نے بغداد کے وسط میں واقع سویڈش سفارت خانے پر حملہ کیا اور سفارت خانے کی دیواروں پر چڑھ کر اسے آگ لگا دی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button