یمن

اسلامی ممالک بیانات دینے کے بجائے سویڈن پر اقتصادی پابندیاں عائد کریں، انصاراللہ یمن

شیعیت نیوز: انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک مذمتی بیانات دینے کے بجائے سویڈن پر سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کریں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے اسلامی ممالک سویڈن پر سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کریں کیونکہ یہ ملک قرآن کریم اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی والے عناصر کی حمایت کرتا ہے۔

انصاراللہ یمن نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مقدسات کی توہین ایک معمول کا اقدام بن گیا ہے اور مغربی ممالک کے تمام امور کی باگ ڈور صیہونیوں کے ہاتھوں میں ہے جو ان تمام اقدامات کے پس پردہ اصلی عناصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیر مواصلات نے سویڈش کمپنیوں کے ساتھ تعاون پر پابندی لگا دی

انصاراللہ یمن نے کہا کہ مسلمانوں کی جانب سے طاغوت کے خلاف جدوجہد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر اپنی مقدس ذمہ داری کے ناطے طاغوت اور اس کے شر کا مقابلہ کرنا واجب ہے تاکہ خود کو اور اپنی قوموں کو نجات دے سکیں اور انسانی معاشرے کی نجات میں بھی کردار ادا کر سکیں۔

انصاراللہ نے کہا کہ اسلامی ممالک قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف ایک مشترکہ اور محکم موقف اپنائیں اور سویڈن حکومت پر دباؤ ڈالنے کےلئے عملی اور موثر اقدامات کریں تاکہ دوسرے ممالک کو اس سے عبرت حاصل ہو۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا اور دوسرے مختلف علاقوں میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرے بھی کئے گئے جن میں مظاہرین نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے اقدامات کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button