یمن

عالمی سامراج اور ظلم و استبداد کے خلاف ڈٹے رہیں گے، سید عبدالمالک بدرالدین

شیعیت نیوز: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ یمنی قوم ملکی سطح پر اتحاد و اتفاق کے حصول، اپنی دفاعی صلاحیت میں مسلسل اضافے اور اداروں کی اصلاح کا کام جاری رکھے گی۔

یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے نئی ہجری قمری سال کے آغاز اور محرم الحرام کی آمد کی مناسبت سے ٹیلی ویژن کے ذریعے یمنی عوام کو خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی ممالک شامی عوام پر پابندیاں عائد کر کے انہیں اجتماعی سزا دے رہے ہیں، شامی پارلیمنٹ

انہوں نے اپنے خطاب میں اسلامی دنیا، یمنی قوم، مجاہدوں، پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مبارک باد دی اور کہا کہ مسلمان اور یمنی عوام رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنے لئے اسوۂ حسنہ قرار دیتے ہوئے اپنے اجداد کی راہ کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں تاکہ ان کی راہ کو امانت داری سے جاری رکھ سکیں۔

انصاراللہ یمن کے رہنما نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مسلمان رسول خدا (ص) کی تحریک اور ان کی ہجرت سے الہام حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام کا آغاز، علامہ ساجد نقوی کا علماء خطباء واعظین بانیان مجالس و عزاداران کے نام پیغام

سید عبدالمالک بدرالدین نے مزید کہا کہ یہودی لابی، امریکہ، اسرائیل اور ان کے حامی استکبار اور استبداد کی فرنٹ لائن پر ہیں اور وہ کوشش کر رہے ہیں کہ بشریت کو تعلیمات الٰہی سے دور کر دیں لیکن یمنی عوام استبداد اور استکبار کے مظاھر کے خلاف اور ان کے چنگل سے آزادی کے لئے اپنی راہ کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button