مشرق وسطی

یورپی ممالک شامی عوام پر پابندیاں عائد کر کے انہیں اجتماعی سزا دے رہے ہیں، شامی پارلیمنٹ

شیعیت نیوز: شامی پارلیمنٹ نے ایک باضابطہ بیان جاری کر کے یورپی پارلیمنٹ کے مداخلت پسندانہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

شامی پارلیمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی حکام حقیقت کو توڑ مروڑ کر اس طرح پیش کر رہے ہیں جیسے شام کے عوام کی موجودہ حالت میں ان کی پالیسیوں کا کوئی عمل دخل نہیں رہا ہے۔

شامی پارلیمنٹ کے بیان میں آیا ہے کہ یورپی ممالک، شام کے عوام پر معاشی پابندیاں عائد کر کے انہیں اجتماعی سزا دے رہے ہیں جو کہ تمام عالمی قوانین کے منافی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے گھناونے اقدامات کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے شام میں انسانی المیے کے رونما ہونے کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں شام میں امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں اور واشنگٹن کے فوجیوں کے دہشت گردانہ اقدامات کو سرے سے نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی قوم اپنی تاریخ سے سبق حاصل کرے، سید حسن نصراللہ

دوسری جانب شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی (سانا) نے خبر دی ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے مضافات میں غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے کا مقابلہ کیا۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی (سانا) نے خبر دی ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے مضافات میں غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے کا مقابلہ کیا۔

شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے آج علی الصبح شام کی سرزمین پر فضائی حملہ کیا جس میں دمشق کے نواحی علاقوں کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کا شامی فوج کی جانب سے دفاعی جواب دیا گیا۔

شام کے ایک فوجی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ صیہونی غاصبوں نے دمشق کے مضافات میں اہداف پر مقبوضہ فلسطین کی طرف سے حملہ کیا لیکن داغے گئے زیادہ تر میزائلوں کو شام کے دفاعی سسٹم نے مار گرایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button