وفاقی حکومت کا محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
شیعیت نیوز: وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی حکومتوں کو بھی مراسلہ بھیج دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا ہے، چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سندھ کے 137 علما کرام اور ذاکرین کی تقاریر اور سفر پر پابندی عائد
محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور اجتماعات کی سکیورٹی پاک فوج کے ذمہ بھی ہوگی، پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فوج تعینات کرنے کا فیصلہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔







