شیخ عفیف نابلسی کی رحلت پر رہبر معظم کا حزب اللہ کے سربراہ کے نام تعزیتی پیغام

15 جولائی, 2023 07:34

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو عالم مجاہد شیخ عفیف نابلسی کی رحلت کی مناسبت سے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو عالم مجاہد شیخ عفیف نابلسی کی رحلت کی مناسبت سے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

رہبر معظم کے پیغام کا متن:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

جناب برادر عزیز حجت الاسلام و المسلمین آقای سید حسن نصر اللہ دام عزہ

سلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

عالم مجاہد شیخ عفیف نابلسی کی رحلت کی مناسبت سے ان کے لواحقین اور فلسطینی و لبنانی مقاومتی مجاہدین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت الہی کا طلبگار ہوں۔

اللہ تعالیٰ سے آپ کی سلامتی اور عزت میں روز افزوں اضافے کی دعا کرتا ہوں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ
سید علی خامنہ ای

یہ بھی پڑھیں : عراقی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف بغداد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج

یاد رہے کہ شیخ عفیف نابلسی لبنان کے معروف عالم دین تھے جو صہیونی حکومت کے خلاف مقاومت اسلامی کے حامی تھے۔ وہ طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد آج صبح 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

در این اثناء حزب اللہ نے علامہ نابلسی کے انتقال کو لبنانی مزاحمت کے لیے صدمہ اور عظیم نقصان قرار دیا ہے۔

ادھر لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی نے ٹویٹر پر علامہ نابلسی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو فلسطینی قوم اور مزاحمت کے حامی کے طور پر یاد کیا۔

10:13 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔