اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جہاد اسلامی فلسطین کے وفد کی کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات

جماعت اسلامی نے ہمیشہ اور ہر فورم پر فلسطینی مسلمانوں، جہاد میں مصروف نوجوانوں، بچوں، بزرگوں اور خواتین کے لئے آواز اُٹھائی ہے اور ان سے اظہار یکجہتی کیا ہے

شیعیت نیوز: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جہادِ اسلامی فلسطین کے وفد نے تنظیم کے مرکزی رہنما سید حسین البرکہ کی قیادت میں ادارہ نور حق کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی کے نائب امراء مسلم پرویز اور راجہ عارف سلطان سے ملاقات کی۔ وفد میں علماء فورم فلسطین کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد ادیب یاسر جی، global campaign to return to palestine (گلوبل کمپین ٹو ریٹرن ٹو فلسطین) کے سیکریٹری جنرل شیخ یوسف عباس کے علاوہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم بھی شامل تھے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے قبلہ اوّل بیت المقدس و فلسطین کی آزادی اور اہل فلسطین کی اپنی سرزمین پر واپسی کی جدو جہد میں مصروف عمل رہنماؤں کی ادارہ نور حق آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اور ان سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے مہمانان گرامی کو قرآن کریم کا نسخہ بطور تحفہ پیش کیا جبکہ وفد نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو فلسطین کا جھنڈا اور اس سے جڑی چابی پر مشتمل آزادی کا نشان پیش کیا۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق رائے اور زور دیا گیا کہ پوری امت کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے بھرپور جدوجہد اور اہل فلسطین کے لیے عالمی سطح پر موثر آواز اُٹھائیں اور سیاسی و سفارتی سمیت ہر سطح پر ان کی حمایت اور پشتیبانی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنا شرمناک حرکت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

سید حسین البرکہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی جدوجہد پوری امت کے لئے ایک مثالی نمونہ ہے، اہل فلسطین تمام تر ریاستی جبروتشدد اور ہر طرح کے مشکل و کٹھن حالات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ صدی فلسطین کی آزادی اور عالم اسلام کی کامیابی و کامرانی کی صدی ثابت ہوگی، امت مسلمہ کی کامیابی و سرفرازی کا راستہ آزادی فلسطین سے ہی ہوکر جاتا ہے، فلسطین کا مسئلہ کسی خاص خطے یا قوم کا نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، اسی لئے اسلام دشمن قوتیں اور سامراجی طاقتیں اس قضیہ کو دبانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی اور مسرت ہے کہ ہم سید ابواعلیٰ مودودی ؒ کی قائم کردہ جماعت کے دفتر اور اس کے رہنماؤں کے درمیان موجود ہیں، سید ابو اعلیٰ مودودی ؒ کے نظریے کے مطابق جماعت اسلامی ایک پارٹی نہیں بلکہ پوری امت ِمسلمہ کا ایک فورم اور پلیٹ فارم ہے اور پوری امت ایک جسد واحد کی حیثیت رکھتی ہے۔ مسلم پرویز نے وفد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اہل فلسطین کی حمایت و پشتیبانی جاری رکھے گی، بیت المقدس پر اسرائیل کا جابرانہ اور غاصبانہ قبضہ پوری امت ِ مسلمہ کا معاملہ ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ اور ہر فورم پر فلسطینی مسلمانوں، جہاد میں مصروف نوجوانوں، بچوں، بزرگوں اور خواتین کے لئے آواز اُٹھائی ہے اور ان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button