اہم ترین خبریںپاکستان

ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنا شرمناک حرکت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں میں ملوث کرداروں کو عوامی عدالت میں منہ کی کھانی پڑے گی۔

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج جی بی اسمبلی میں جمہوریت کے ساتھ ہونے والا کھلواڑ نام نہاد جمہوری قوتوں کے منہ پر تماچہ ہے، ہم اکثریتی پارٹی کے ساتھ ہونے والے غیر آئینی اور غیر جمہوری سازش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، گلگت بلتستان جیسے متنازعہ علاقے میں مکروہ انداز سے ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال قائم کی گئی، ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنا شرمناک حرکت ہے، مقتدر حلقوں کا یہ غیر جمہوری اقدام عوامی نفرت کو مزید ہوا دینے کے مترادف ہے، عوامی خدمت کرنے والے نمائندے کی جگہ حکومتی ٹولے نے اپنے جیسے کرپٹ کو منتخب کیا ہے، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں میں ملوث کرداروں کو عوامی عدالت میں منہ کی کھانی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آغاز محرم الحرام کی مناسبت سے ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا اجلاس، ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کی خصوصی شرکت

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان رجیم چینج میں جمہوری اور اخلاقی اقدار کی پامالی افسوس ناک ہے، اس سارے گھناؤنے کھیل میں ایک مرتبہ پھر سے وہی قوتیں بے نقاب ہوئی ہیں جو کہ وفاقی حکومت کو گرانے میں شامل تھیں، ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کی عوام کے سامنے بھی یہ تمام کردار آشکار ہو چکے ہیں، جی بی کے غیور اور باشعور عوام اس سارے کٹھ پُتلی تماشے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ہٹائے جانے کے ایک ہفتہ تک ضمیر فروشی کا بازار گرم رہا جس کا نتیجہ ایک چور کے مسلط کرنے کی شکل میں نکلا ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ حق و صداقت کی بات کرتی رہے گی اور کسی بھی غیر آئینی و غیر قانونی ایجنڈے کی حمایت نہیں کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button