یمن

سعودی فوج کے حملے میں ایک یمنی شہری کی شہادت

شیعیت نیوز: صوبہ صعدہ میں سعودی فوج کے حملے کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید ہوگیا۔

المسیرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوج کے توپ خانے نے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی جاسوس طیاروں نے منگل کی رات بھی شدا کے سرحدی علاقے کو نشانہ بنایا۔

صعدہ صوبے کے سرحدی علاقے وقتاً فوقتاً سعودی عرب کی جارحیت اور میزائل اور توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بین الاقوامی اور عالمی خاموشی کے سائے میں ان حملوں میں شدت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو حزب اللہ کے میزائیلوں کا خوف ہے، موشہ داوودویچ

یہ حملے گذشتہ آٹھ سال سے بلاوقفہ جاری ہیں لیکن ان کا اب تک کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا ہے۔ ریاض نے سن دو ہزار پندرہ میں اعلان کیا تھا کہ محض چند ہفتے کے اندر صنعا پر قبضہ کرکے اپنی پٹھو حکومت کو اقتدار دلا دیا جائے گا لیکن چند عرب ممالک اور امریکہ، برطانیہ اور یورپ کی کھلے عام مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کے باوجود نہ صرف سعودی حکام اپنے اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ہوئے بلکہ استقامتی محاذ نے اپنے بنائے گئے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے میدان جنگ کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا۔

قابل ذکر ہے کہ سیاسی مبصرین اور تجزیہ نگاروں نے یمن کو ریاض کے لئے ایک ایسا دلدل قرار دیا تھا جو سعودی حکام کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button