علامہ رمضان توقیر کی زیر صدارت ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کا اجلاس، اہم فیصلے
شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کے جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں علماء کرام، آئمہ جمعہ و جماعت ڈیرہ اور اراکین شیعہ علماء کونسل کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف پروگرامز کے بارے میں مشاورت ہوئی، جس میں طے پایا کہ حسینؑ سب کا، سیمینار جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے اور اس کو منعقد کرنے کے لئے سب علماء کرام نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
علاوہ ازیں محرم کے بعد قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کو وسیع پیمانے پر منعقد اور اتحاد و وحدت کی فضاء کے لئے کوششیں تیز کرنے پر روز دیا گیا۔ متولیان امام بارگاہ کے ساتھ ارتباط و معاملات انجام دینے کے لئے بھی کمیٹیاں بنائی گئیں۔ اس کے علاوہ پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر حکومت کی بے حسی اور دہشت گرد تنظیموں کی یلغار کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی، جس کو دہشت گردی نامنظور کے نعرے کے ساتھ منظور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں جاری فرقہ وارانہ جنگ پر ریاستی اداروں اور حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، ڈاکٹر شفقت شیرازی
آخر میں علامہ محمد رمضان توقیر نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اتحاد وحدت کے لئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے علماء کرام، معززین ملت سے تعاون کی اپیل کی اور شرکاء نے مرتب شدہ پروگرامز کو عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی، علامہ غلام حسن جاڑا، مولانا محمد افضل رکنوی، شہید مولانا اللہ نواز مرتضوی، شہید مولانا ارشاد حسین خلیلی اور دیگر شہدائے ملت کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔







