تکفیری خارجی دہشت گرد مولوی عید نظر فاروقی مکتب اہلبیت کیخلاف بکواسات کے ذریعے اشتعال انگیزی پیدا کر رہا ہے، علامہ سبطین سبزواری
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ پارا چنار کے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو ملکی حالات خراب ہوں گے۔ ملت جعفریہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ریاستی ادارے حالات معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مظلوموں کا ساتھ دیں۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ایک تکفیری خارجی دہشت گرد مولوی عید نظر فاروقی مکتب اہلبیت کیخلاف بکواسات کے ذریعے اشتعال انگیزی پیدا کر رہا ہے۔ اس کی بکواسات کا نوٹس نہ لیا گیا تو حالات خراب ہوں گے۔ اس بدبخت کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں جاری فرقہ وارانہ جنگ پر ریاستی اداروں اور حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، ڈاکٹر شفقت شیرازی
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کون لوگ ہیں جو بدامنی کے حالات میں تکفیری خارجی دہشت گرد مولوی عید نظر فاروقی کو مختلف علاقوں میں لے جا کر اس کی تقریریں کرواتے ہیں؟ لگتا ہے کہ ریاستی اداروں کے اندر دہشتگردوں کے سہولت کار موجود ہیں، جو تکفیری خارجی عناصر کی تقریروں کا انتظام کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو حالات خراب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنے دن گزرنے کے باوجود پاراچنار کے حالات کا معمول پر نہ آنا تشویشناک ہے۔ پہلے اسی علاقے میں اساتذہ کو قتل کیا گیا۔ اب افغانستان اور صدہ کی طرف سے دہشتگردوں کے لشکروں کو نہتے عوام سے لڑائی کیلئے لے جایا جا رہا ہے، مگر ریاستی ادارے یہ سب دیکھ رہے ہیں، کرتے کچھ نہیں۔







