کمشنر کراچی کی شیعہ علماء وعمائدین سے ملاقات، محرم میں بھرپور انتظامات کی یقین دہانی

13 جولائی, 2023 17:09

شیعیت نیوز: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ پولیس رینجرز اور شہری اداروں نے محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے ہنگامی منصوبے تیار کرلیا ہے، محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری قائم کی جائے گی، جلوسوں اور مجالس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور بہتر شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے۔ وہ کمشنر کراچی کلب میں ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے موقع پر مرکزی جلوس سمیت تمام اہم جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، عزاداروں کے لئے پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ترجیحی اقدامات کرے گا، ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پولیس منتظمین کی مشاورت سے انتظامات کرے گی، شہریوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے کمشنر کراچی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں شکائتی مراکز قائم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطح وفدکی علامہ احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات

کمشنر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس رینجرز اور شہری اداروں کے افسران محرم الحرام عقیدت و احترام سے منانے اور اس موقع پر سیکورٹی اور شہری سہولتوں کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ مجوزہ اقدامات پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے علما کرام اور مذہبی رہنماؤں اور منتظمین کے رابطہ و تعاون سے اقدامات کریں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیس نے سیکورٹی ہنگامی منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے جلوس اور مجاس کے مقامات پر سیکورٹی چیک کے لئے واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے اور مجالس اور جلوسوں کے آغاز سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ اپنی چیک کر ے گا، راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے، اس موقع پر خواتین پولیس بھی متعین کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جناب سیدہ فاطمہ زہراؑ کے گستاخ ملعون آصف اشرف جلالی کی گاڑی سے شراب برآمد

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس موقع پر ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان بنالیا ہے مرکزی جلوس کے شرکا کے لئے پارکنگ مقامات کا تعین کر لیا گیا ہے۔ ریلوے یارڈ ٹاور اور باغ جناح مین پارکنگ کے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ ٹریفک کے لئے متبادل روٹس کے نقشے تیار کرلئے گئے ہیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ متبادل راستوں کو میڈیا کے ذریعے مشتہر کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں رہنمائی ملے۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنزز ایڈیشنل کمشنر ون عطاء اللہ شاہ اسسٹنٹ کمشنر جنرل عابد شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز مریم حسن پولیس، رینجرز، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی، بلدیہ عظمی کراچی ضلعی بلدیات، کے سینئر افسران، بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ صادق جعفری، علامہ باقر زیدی اور شمس الحسن شمسی اور دیگر علما کرام، مذہبی رہنما اور منتظمین بھی موجود تھے۔

5:54 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔