دنیا

امریکہ کے ساتھ ایک نیا سفر شروع کررہے ہیں، صدر طیب اردوان

شیعیت نیوز: ترکی کے صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ سے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے پہلے سے زیادہ پر امید ہیں۔

ترکی کے صدر طیب اردوان اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان نیٹو سمٹ کے دوران سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اورمعاشی ترجیحات پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ خطے کے سکیورٹی مسائل اور مشترکہ مفادات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال کے قیام کے لیے فوری ہائی الرٹ جاری کیا جائے، علامہ شبیر حسن میثمی

امریکی صدر سے ملاقات کے بعد طیب اردوان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ایک نیا سفر شروع کررہے ہیں اور میرا یہ خیال ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سربراہان مملکت کی سطح پر امریکہ کے ساتھ اسٹریٹیجک میکینزم پر مشاورت کریں اور میں اس ملاقات کو پہلا قدم سمجھتا ہوں۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ صدر بائیڈن ترکی کو ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ یہ ہمارا قومی مفاد ہے، اس میں نیٹو کا بھی مفاد ہے کہ ترکی یہ صلاحیت حاصل کرے۔۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطح وفدکی علامہ احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات

دوسری جانب ترکی کے اربوں ڈالر مالیت کے F-16 معاہدے کو کانگریس کی مخالفت کا سامنا ہے جس نے انقرہ میں انسانی حقوق کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button