شام میں کار بم دھماکہ، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

شیعیت نیوز: شام میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ کار بم دھماکہ شام کے شمال مشرق کے دیہی علاقے شوا میں ہوا جس میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
شام کی انسانی حقوق نے جس کا ہیڈ کوارٹر برطانیہ میں ہے کہا ہے کہ یہ دھماکہ شوا کے دیہی علاقے میں کار میکینیکل گیریج میں ہوا ہے۔
ابھی تک اس دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں : توہین قرآن کی مذمت میں ہچکچاہٹ اور تاخیر دوہرے معیار کو ظاہر کرتی ہے، امیرعبداللہیان
دوسری جانب خبر رساں ذرائع نے امریکہ کی جانب سے شام میں اس ملک سے وابستہ ملیشیا گروپ بنانے کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔
’’ابو خولہ‘‘ نامی شخص نے خود کو شام کے نئے قبائل اور خانہ بدوشوں پر مشتمل ایک نئے ملیشیا گروپ کے رہنما کے طور پر متعارف کرایا ہے اور امریکہ اس ملیشیا گروپ کو ’’سیرین ڈیموکریٹک فورسز‘‘ (SDF) کے نام سے مشہور ملیشیا کے ساتھ مل کر تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان ذرائع نے امریکیوں کے اس منصوبے کا مزید انکشاف کیا کہ ’’التنف‘‘ کے غیر قانونی اڈے کو اس ملک کے شمال مشرق میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں سے اس علاقے کے خانہ بدوشوں کے بنائے ہوئے گروپ کے ذریعے جوڑ دیا جائے۔
المیادین نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی سربراہی میں ایس ڈی ایف ملیشیا نے 500 بکتر بند گاڑیاں حسقہ کے شمالی مضافات میں واقع شہر قمشلی سے عکیدات اور البصیرہ کے قصبوں کی طرف بھی منتقل کی ہیں۔ دیر الزور کے شمال مشرقی مضافات میں العمر آئل فیلڈ کے طور پر اور شامی فوج کے ساتھ رابطہ لائنوں میں تعینات ہے۔
المیادین کے ذرائع نے کہا ہے کہ الرٹ کی یہ حالت فرات کے مغرب میں شامی فوج کے زیر کنٹرول علاقوں کی طرف فوجی کارروائیوں کے آغاز کا پیش خیمہ نہیں ہے۔