مقبوضہ فلسطین

مسلم امہ آزادی فلسطین کے پروگرام میں بھرپور طریقے سے شامل ہو، خالد مشعل

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے فلسطینی عوام کی استقامت اور مزاحمت کی حمایت کرے اور فلسطین کی آزادی کے منصوبے میں شامل ہونے کے لیے الجزائر کی کے موقف  اور کردار کی تقلید کرے۔

خالد مشعل ’’ہم فلسطین کی آزادی کے لیے آپ کے فنگرپرنٹ چاہتے ہیں‘‘۔

جمعہ کے روز الجزائر میں حماس کے 32 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران اپنی تقریر میں کہا کہ ہماری زمین پر قابض صیہونی ریاست کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نابلس میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں دو فلسطینی نوجوان شہید

انہوں نے الجزائر کی ریاست کی فلسطینی کاز پر اس کے تاریخی موقف کی تعریف کی۔ الجزائر کے صدارت کی جانب سے جنین کیمپ کی تعمیر نو کےلیے خطیر رقیم کے عطے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

خالد مشعل نے مرحوم بانی محفوظ نحناح کی خوبیوں اور ان کی قائدانہ خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے ساتھ ایک سے زیادہ ممالک میں فلسطین کے لیے کام کرنے کے اپنے ذاتی تجربے کو یاد کیا۔

سیاسی شراکت داری کے بارے میں مشعل نے اس بات پر زور دیا کہ شراکت داری کا تصور اسلامی تحریکوں کے فکر و ادب میں جڑا ہوا ہے۔ سیاسی شراکت داری جو جمہوری عمل کے نتائج کے لیے حماس کا بنیادی اصول ہے۔

مشعل نے اس معاملے میں حماس کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شراکت داری ایک کثیر جہتی تصور ہے اور تمام فریقوں کو شراکت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ غزہ کی پٹی کو عام انتخابات میں حماس کو منتخب کرنے پر 2006 سے اس پر عائد کردہ ناکہ بندی کی سزا دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button