یمن

یمنی کے مختلف شہروں میں جشن عید غدیر منایا گیا

شیعیت نیوز: لاکھوں یمنی عوام ملک کے مختلف شہروں کے مرکزی چوکوں میں جمع ہوئے اور جشن عید غدیر کی شاندار تقریب منائی۔

اس عظیم جشن عید غدیر میں موجود افراد نے شاندار اجتماعی ترانے گاتے ہوئے یمن کی مکمل آزادی تک امریکہ، صیہونی حکومت اور سعودی اتحاد کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدی پٹی دھماکوں سے گونج اٹھی

یہ تقریبات صنعاء، الحدیدہ، المحویت، صعدہ، مآرب، الضالع، ذمار، الجوف، حجہ، ریمہ، البیضاء، مأرب اور عمران کے صوبوں میں منعقد ہوئیں، واضح رہے کہ یہ تمام علاقے انصار اللہ کی قائم کردہ ’’قومی نجات حکومت‘‘ کے زیر اثر ہیں۔

گزشتہ رات بھی صنعاء کا آسمان شب معراج کا گواہ رہا اور سبز چراغوں والی کاروں کے جلوس نے بھی شہر کی سڑکوں پر خاص اثر کیا۔

اس کے علاوہ گزشتہ شب بھی یمنی فضائیں اُس وقت روشنیوں سے چمک اُٹھیں جب غدیر مارچ میں شریک گاڑیوں نے سبز رنگ کی ہیڈ لائٹس جلا رکھیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : جان دے دیں گے لیکن حقیقی آزادی اور آزاد خارجہ پالیسی کے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،علامہ راجہ ناصر عباس

2015 سے ہر سال منعقد ہونے والی یہ تقریب حالیہ برسوں میں خصوصی شان و شوکت کے ساتھ منعقد کی گئی ہے اور یمن کے شہروں میں حضرت علی علیہ السلام اور آل علی علیہ السلام کی محبت سے بھرپور ماحول بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آج شب غدیر کی مناسبت سے یمن میں انقلاب کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی ایک خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button