پاکستان

اکیوبر انٹرنیشنل پبلیشر کی شائع ہونے والی ایک کتاب میں امام خمینیؒ کی توہین

اکیوبر انٹرنیشنل پبلیشر کی جانب سے شائع ہونے والی ایک کتاب میں رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے متعلق توہین آمیز عبارت شائع کی گئی۔

شیعیت نیوز : اکیوبر بکس انٹرنیشنل، (پبلیشرز) کی جانب سے بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے متعلق توہین آمیز عبارت شائع۔

ادارہ اکییوبر پبلیشرز ہندوستان کے شہر میرت سے تعلق رکھتا ہے۔

کتاب میں دنیا کے چار سب سے برے لوگوں کا ذکر کیا گیا، جس میں پہلے نمبر پر امام خمینیؒ کا نام لکھا گیا۔

کتاب میں لکھا گیا کہ انہوں نے انقلاب اسلامی برپا کیا اور ملک میں اسلامی قانون نافذ کیا۔

عبارت میں کہا گیا کہ جو لوگ گانے سنتے تھے انہیں بھی سزائیں دی جاتی تھیں۔

اس میں مزید لکھا گیا کہ ان لوگوں کو قتل کیا جاتا تھا جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی

اور ایران عراق جنگ کو بھی اس نقطہ نظر کا ایک ستون قرار دیا گیا۔

یہ عبارت شائع ہوتے ہی، دنیا بھر کے مسلمانوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔

یہ مکمل عبارت، جھوٹ اور بغض پر مبنی عبارت ہے۔

یہ بغض اسلام تھا، یا اسرائیل و امریکہ سے گٹھ جوڑ کی کڑی، مگر دنیا بھر کے مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر اس ادارے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم رہبر کبیر امام خمینیؒ کی قربانیوں کو ایسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

جب تک ایک بھی مسلمان زندہ ہے کوئی بھی شخص علماء حق کی طرف میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button