پاکستان کی اہم خبریںمقبوضہ فلسطین

جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبا سے اظہار یکجہتی

امریکی جامعات کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل مظالم کی مذمت پر مبنی اس مراسلے پر جامعہ کراچی کے سینیئر پروفیسرز سمیت 210 اساتذہ نے دستخط کئے ہیں۔

شیعیت نیوز : پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی کے چار رئیس کلیات (ڈینز آف فیکلیٹیز) اور صدر انجمن اساتذہ سمیت 200 سے زائد اساتذہ نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی جامعات کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلئے انہیں اپنے دستخط کے ساتھ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

اس مراسلے پر جامعہ کراچی کے سینیئر پروفیسرز سمیت 210 اساتذہ نے دستخط کئے ہیں۔

دستخطی مکتوب میں امریکا کے طول و عرض میں موجود ان مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ کو ارسال کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔

اس مکتوب میں نیو یارک کی کولمبیا یونیورسٹی، نیویارک یونیورسٹی، مشی گن یونیورسٹی، ایم آئی ٹی، بارکلے، ٹیکساس یونیورسٹی آسٹن، ییل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا، ایموری یونیورسٹی اٹلانٹا، اوہائیو یونیورسٹی، جارج واشنگٹن یونیورسٹی انڈیانا یونیورسٹی، اریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی سمیت دیگر 40 سے زائد یونیورسٹیز کے احتجاجی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں بے پناہ سراہا گیا ہے۔

جامعہ کراچی کے اساتذہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری فلسطینی نسل کشی کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے اس نسل کشی کے خاتمے اور اسرائیل کے اس قتل عام میں مختلف ممالک کی معاونت کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ، متعدد طلباء زخمی

مختلف حکومتوں کی جانب سے اسلحہ کی فراہمی پر بھی کڑی تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ امریکا اور دیگر ممالک کی اسرائیل کی جنگی معاونت قابل  مذمت ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی علمی آزادی کی اس جدوجہد میں امریکی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے ساتھ جامعہ کراچی کے اساتذہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پر امن دنیا اور فلسطین کی آزادی کیلئے مل کر اواز بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button