پاکستان

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ملکی مفاد میں ہے، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ملکی مفاد میں ہے، لہٰذا اس پر عملدرآمد حکمرانوں کی زمہ داری ہے۔

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ملکی مفاد میں ہے۔

اس پر عملدرآمد حکمرانوں کی زمہ داری ہے۔

غیرت ملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو اپنے علاقے میں لائن بچھانے کا کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے ایرانی صدر کے دورے کو کامیاب قرار دیا، مگر افسوس کیا کہ حسب روایت عوامی استقبال امریکہ کے کہنے پر نہیں ہونے دیا۔

پاکستانی حکمرانوں کو امریکہ کی خوشامد کرنے کی بجائے عوام کے بارے میں سوچنا چاہئیے۔

ملک اس وقت گیس پٹرول اور بجلی کی قلت کا شکار ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبا سے اظہار یکجہتی

جبکہ ان تینوں ذخائر سے مالا مال ایران اپنے برادر اسلامی ملک پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے مگر امریکہ اس میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

ایرانی صدر کے دورے میں کافی عرصے سے زیر التوا ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل پر کسی یقینی پیشرفت کا کسی اعلامیہ میں باقاعدہ اظہار نہیں کیا گیا۔

جبکہ دورے کے دوران جو معمولی معاہدے ہوئے ہیں، صدر کے بغیر بھی ہو سکتے تھے اور لگتا ہے کہ یہ کمپنیوں کے درمیان معاہدے ہیں کہ دو ممالک کے درمیان نہیں ہیں۔

حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں اور امریکہ کی چاپلوسی کرنے کی بجائے ،عوام کے دکھ درد کا احساس کرنا چاہیے۔

کسان اس وقت باردانے کو ترس رہے ہیں۔

حکومت نے جو گندم کی امدادی قیمت مقرر کی ہے وہ بھی بہت کم ہے ۔

کسان محنت مزدوری کر کے محنت سے اپنی فصل تیار کرتا ہے مگر حکومت اس کو لینے کے لیے تیار نہیں۔

لیکن نمائشی منصوبوں کی طرف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بڑی توجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button