عراق

جنین کیمپ پر غاصب اسرائیلی مظالم، عراق کے صدر کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: عراق کے صدر نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر جارح صیہونی فوج اور حکومت کے جرائم پر ردعمل کا اظہار کیا۔

عراقی ایوان صدر کے خبری دفتر نے بتایا ہے کہ عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غیر وابستہ ممالک کی تحریک کثیرالجہتی کو مضبوط کرنے کی خصوصی صلاحیت رکھتی ہے، ایران

عراق کے صدر نے کہا کہ ہم جہاں فلسطینی شہر جنین پر اسرائیلی فوجی حملے کی مذمت کرتے ہیں وہیں ہم فلسطینی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھیبکرتے ہیں اور شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

عبداللطیف رشید نے کہا کہ عراق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری پر زور دیتا ہے اور فلسطینی قوم کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے تمام پرامن طریقوں کی حمایت کرتا ہے۔

عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ ان قراردادوں کی پابندی کا اظہار کرے جو مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام اور ایک منصفانہ صلح اور فلسطینی قوم پر غاصب صیہونی فورسز کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لئے فوری مدد فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ،بلدیاتی مسائل کاحل اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، ایم ڈبلیوایم

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے رہنماؤں اور حکومتوں کو ایسے سیاسی عمل کے آغاز کی رفتار تیز کرنی چاہیے جو کئی دہائیوں سے جاری تشدد اور شہریوں کے خلاف حملوں اور دھمکیوں کو روک سکے۔

عراق کے صدر نے کہا کہ یہ عمل صرف اور صرف فلسطینی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے اور پرامن طریقے سے ان کو حل کرنے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button