ایران

غیر وابستہ ممالک کی تحریک کثیرالجہتی کو مضبوط کرنے کی خصوصی صلاحیت رکھتی ہے، ایران

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے غیر وابستہ ممالک کی تحریک نئے عالمی چیلنجوں کے حل کے لیے کثیرالجہتی کو تقویت دینے کے لیے ایک خصوصی صلاحیت ہے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے گزشتہ رات غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے وزرائےخارجہ کے اجلاس کی شرکت کیلیے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کا دورہ کیا ہے، نے ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ رکن ممالک کے تنوع کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر وابستہ ممالک کی تحریک میں نئے عالمی چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے کثیرالجہتی کو مضبوط کرنے کی خصوصی صلاحیت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ خطے میں پڑوسی پالیسی کو آگے بڑھانے کا ایک موقع ہوگا۔

قابل ذکر ہے ایرانی وزیر خارجہ منگل کی رات غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے وزرائےخارجہ کے اجلاس کی شرکت کیلیے اس ملک کے دورے پر پہنچ گئے۔

یہ اجلاس 5 اور 6 جولائی باکو میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور ایجنسی کے تعلقات سیف گارڈ اور این پی ٹی کے معاہدے پر مبنی ہیں، محمد اسلامی

دوسری جانب امیر عبداللہیان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ اور مستقل رکن بننے سے حکومت کو خارجہ پالیسی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے سلسلے میں بڑی پیشرفت اور کامیابی ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کی حکومت کی کامیاب اور فعال ڈپلومیسی کی وجہ سے ایران کو مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی مل رہی ہے۔

ٹوئیٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ علاقائی تنظیم شنگھائی تعاون کونسل کا مستقل ممبر بننا حکومت کی خارجہ پالیسی کی کامیابی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں اہم پیشرفت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ کونسل کے نویں رکن کی حیثیت سے ایران رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے ارتقا اور کونسل کے اہداف کی تکمیل کے لئے پوری کوشش کرے گا۔

وزیرخارجہ نے مزید لکھا ہے کہ حکومت اور پارلیمنٹ کی جانب سے شنگھائی تعاون کونسل کی اسناد اور قراردادوں کو منظور کرنے کے لئے کوششیں لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button