یمن

صیہونی لابی کے زیر اثر مغربی عناصر کتاب خدا کی توہین کی اجازت دیتے ہیں، عبد المالک حوثی

شیعیت نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله اور وہاں کے انقلاب کے سربراہ سید عبد المالک حوثی نے آج شام مسلمانوں سے متعلق مغربی ممالک کے دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی اہانت، تمام آسمانی کتابوں اور انبیاء کی اہانت ہے۔ مغرب میں خدا، اس کی کتاب اور انبیاء کی توہین کی اجازت دی جاتی ہے۔

سید عبد المالک حوثی نے کہا مغرب خود یہودی جرائم کی سکینڈلائزیشن کو روکتے ہیں اور یہ مسئلہ یہودی لابی کے اثرورسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ لابی مغرب کو کھیل میں داخل کرتی ہے اور جس طرح چاہتی ہے دوسری عوام میں نفوذ کرتی ہے۔ لہٰذا مغربی دنیا اس لابی کی سازشوں کا پلیٹ فارم بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف صنعاء سراپا احتجاج، امریکہ کی حمایت نے صیہونیوں کو مغرور بنا دیا ہے

انصار الله کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی دنیا نے اس جرم کا مناسب جواب نہیں دیا۔ حالانکہ یہ جرم تمام مسلمانوں کو مشتعل کرتا ہے۔ اس لئے اس مسئلے کا سب سے کم رد عمل یہ تھا کہ ہم سوئیڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع اور اُس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرتے۔

سید عبد المالک حوثی نے اس سنگین غیر انسانی جرم پر کہا کہ اگر تمام اسلامی ممالک سوئیڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کرتے اور اقتصادی طور پر اس کا بائیکاٹ کرتے تو یہ اقدام دوسرے ممالک کے بھی ایک نشان عبرت ہوتا۔ ہمارا سوئیڈن سے کوئی سفارتی تعلق نہیں تھا، البتہ یمنی گروہوں کے مابین مذاکرات میں میزبانی کی حد تک اس کا محدود سا عمل دخل تھا۔

واضح رہے کہ سوئیڈن میں آزادی اظہار کے بہانے مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کے تسلسل میں سوئیڈش پولیس نے ایک ایسے احتجاج کو اجازت نامہ صادر کرنے کا اعلان کیا جس کے منتظمین گزشتہ بدھ عید قربان کی تعطیلات کے آغاز میں سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

جس کے بعد مقررہ روز پر ’’سلوان مومیکا‘‘ نامی ایک 37 سالہ عراقی نژاد سویڈش شہری نے سٹاک ہوم میں بدھ کے روز اس شہر کی مرکزی مسجد کے سامنے قرآن حکیم کے ایک نسخے کو پھاڑ کر نذرآتش کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button