مقبوضہ فلسطین

جنین میں قتل عام کا انتقام، تل ابیب میں دوہرا فدائی حملہ

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں منگل کے روز ایک فدائی حملہ میں کم سے کم 8 یہودی آباد کار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ فدائی حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں سوموار سے وحشیانہ فوجی کارروائی شروع کررکھی ہے جس میں اب تک کم سے کم آٹھ فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ قابض فوج نے کئی فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج عزاداروں، ماتمیوں، علمائے کرام، بانیان مجالس، منتظمین جلوس کو متحد ہونے کی زیادہ ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

ذرائع کے مطابق منگل کو تل ابیب میں ایک فلسطینی عرب شہری نے اپنی گاڑی یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں چھ آباد کار زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے یہودی آباد کاروں پر گاڑی چڑھانے کے بعد نیچے اتر کردو آباد کاروں کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کیا، اس دوران ایک آباد کار نے اسے گولی مار کر شہید کردیا۔

عبرانی میڈیا کے مطابق ایک فلسطینی نے آباد کاروں کے ایک گروپ کے خلاف رن اوور آپریشن کیا، پھر ٹینڈر کار سے باہر نکلا اور شہید ہونے سے پہلے دوسرے آباد کاروں کو چاقو سے وار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جہاز مار گرانے والا پاکستانی ہیرو سیف الاعظم

دوسری طرف فلسطین کی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان حازم قاسم نے تل ابیب میں فدائی حملے پر اپنا رد عمل دیا ہے۔

حازم قاسم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ کارروائی جنین کے لوگوں کے خلاف قابض صیہونی حکومت کی جارحیت کا پہلا جواب تھی۔ یہ حملہ جنین پر صیہونی جارحیت کے بدلے میں مقاومت کے بیانیے کا اثبات تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنین میں اپنے بہادر اور شجاع لوگوں کے ہاتھوں کو بوسہ دیتے ہیں۔ یہ فدائی کارروائی جنین کیمپ پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران انجام دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button