اہم ترین خبریںلبنان

جنین میں فلسطینیوں کے قتل عام پر عالمی خاموشی جرم ہے، حزب اللہ لبنان

شیعیت نیوز: لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے زور دے کر کہا ہے کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین اور کیمپ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک ’’تازہ صہیونی جارحیت‘‘ ہے۔

انہوں نے جنین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانی قتل عام پر ’’عالمی اور عرب ممالک کی خاموشی‘‘ کی شدید مذمت کی۔

کل سوموار کو ایک بیان میں حزب اللہ نے جنین کیمپ کے خلاف اسرائیلی جارحیت، فلسطینی شہریوں کو دہشت زدہ کرنے اور ان کی املاک کو تباہ کرنے اور قابض صیہونی افواج کی جانب سے ان کے خلاف من مانی اور دہشت گردی کے قتل اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنین حملہ اسرائیلی جرائم کے تسلسل کی نئی کڑی ہے، صالح العاروری

حزب اللہ نے کہا کہ جنین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر عالمی اور عرب دنیا کی خاموشی ’’دشمن کو اپنی خطرناک دہشت گردانہ کارروائیوں پر قائم رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔‘‘

حزب اللہ نے فلسطینی مزاحمتی دھڑوں اور جنین کیمپ کے باشندوں کے ’’بہادرانہ‘‘ اقدام اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنین کے عوام بہادر ہیں جو قابض افواج کا بہادری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کرتے ہیں اور اس کی ایلیٹ فورسز اور جنگی مشین کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے ایک بار پھر اپنی جرات سے دشمن کےغرورکا سرنیچا کرنے اور اس کے اہداف کو ناکام بنانے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دشمن کے پاس بھاری اور جدید ہتھیار ہیں مگر فلسطینی مجاہدین نہتے ہو کربھی دشمن کے مہلک ہتھیاروں کا پامردی کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button