عراق

عراقی جیٹ طیاروں کی داعش دہشت گردوں کے سلیپر سیلز پر حملے

شیعیت نیوز: العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی جیٹ طیاروں نے موصل شہر کے جنوبی مضافات میں روپوش داعش کے دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی جیٹ طیاروں کے یہ حملے قاطع الحضر کے علاقے میں انجام پائے ہیں۔ اس سے قبل عراقی فضائیہ نے بغداد جانے والی الشط شاہراہ کو نشانہ بنایا تھا جہاں داعشی عناصر اپنے سلیپر سیلز تیار کر رہے تھے۔ اس حملے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اس سال کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 186 ہو گئی

دوسری جانب عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے جوانوں نے الطارمیہ میں روپوش، داعش کے نام نہاد والی بغداد سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

2017ء میں، تین سال کی جنگ کے بعد، عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا لیکن اس دہشت گرد گروہ کے بکھرے ہوئے بعض عناصر اب بھی مختلف علاقوں منجملہ دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد کے کچھ علاقوں میں مخفی طور پر سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام پر اسرائیلی بمباری دہشت گردی اور کھلی غنڈہ گردی ہے، حازم قاسم

دوسری جانب عراق کی قومی فٹبال لیگ کے دوران کھیل کی دونوں ٹیموں الشرطہ اور القاسم کے تمام کھلاڑی اور میچ کے چاروں ریفریز قرآن کریم کے ساتھ میدان میں حاضر ہوئے اور میڈیا کے سامنے اس کو بوسہ دے کر اپنے کھیل کا آغاز کیا۔

اس سے قبل عراقی عوام نے سویڈن کے سفارت خانے کے سامنے زبردست احتجاج کیا تھا جس کے بعد سفارت خانے کے ملازمین فرار کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button