مقبوضہ فلسطین

اس سال کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 186 ہو گئی

شیعیت نیوز: فلسطین کے قانونی مراکز کی رپورٹوں میں جو ہفتے کے روز شائع ہوئی ہیں، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ گذشتہ جون میں صیہونی فوج کے حملوں میں 5 فلسطینی بچوں اور نوعمروں سمیت 24 فلسطینی شہید ہوئے۔

ان اطلاعات کے مطابق ان افراد میں سے 10 صوبہ جنین، 7 نابلس، 3 رام اللہ اور بیر میں، ایک قدس، ایک طوباس، ایک بیت المقدس میں اور ایک شخص کو غزہ کی پٹی میں بھی شہید کیا گیا۔

اس سال کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 186 ہو گئی ہے۔

جن میں جنوری میں 36، فروری میں 31، مارچ میں 27، اپریل میں 12، مئی میں 56 اور جون میں 24 افراد شہید ہوئے۔

صہیونی دشمن نے 18 سال بعد ایک بے مثال کارروائی کرتے ہوئے جنین کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے دوران 3 فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کی تعمیراتی کمیٹی کو مرمتی کام سے روک دیا

صہیونی فوج کے ترجمان نے 31 جون کو جنین میں ڈرون کے ذریعے اس قاتلانہ کارروائی کا اعلان کیا۔

فلسطینی شہریوں کی گاڑی پر ڈرون حملے میں تین نوجوان شہید ہو گئے۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بھی اعتراف کیا ہے کہ 2005 کے بعد مغربی کنارے میں فضائی راستے سے ہونے والی یہ پہلی دہشت گردی ہے۔

صہیونی ذرائع نے اعلان کیا کہ جنین میں فلسطینی جنگجوؤں کا قتل ہرمز 450 ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی فلسطینی حاجیہ غالیہ ابو راضی مکہ مکرمہ کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

غالیہ چند روز قبل مناسک حج کی ادائیگی کے دوران ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں ہسپتال لایا گیا تھا۔

ابو راضی چند روز قبل مکہ مکرمہ میں ایک بدقسمت ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی تھیں۔ اسی حادثے میں فلسطینی خاتون ابتسام الشنطی کی موت واقع ہوئی تھی۔

غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی حاجیہ ابو راضی حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں تھیں اور ان کی موت کے ساتھ ہی حج سیزن میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button