ایران

قرآن پاک کی توہین تمام آسمانی مذاہب کی توہین ہے، آیت اللہ رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی شہر رفسنجان میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے صدر رئیسی نے کہا کہ قرآن کریم کی توہین تمام آسمانی مذاہب ، انسانیت اور تمام انسانی اقدار کی توہین ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے رفسنجان شہر کے نمازیوں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک جو آزادی اور دوسروں کے احترام کا دعویٰ کرتے ہیں وہ سب سے قیمتی آسمانی کتاب جو انسان کی رہنمائی کے لیے آئی ہے، کی توہین کر رہے ہیں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ قرآن کریم کی توہین تمام آسمانی مذاہب ، انسانیت اور تمام انسانی اقدار کی توہین ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ اس توہین کے خلاف عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عدلیہ اسلامی نظام کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

دوسری جانب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ 1402 میں ایران نے اقتصادی ترقی اور پیداوار کی ترقی کی طرف ایک اچھا کام کا آغاز کیا ہے؛ خاص طور پر یہ ترقی علم پر مبنی سرگرمی اور بنیادی ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔

یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بروز ہفتہ تہران میں قومی صنعت و کان کنی کی ستائیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں کاریگروں، کان کنوں، تاجروں کو اس دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ 1402 میں ملک نے اقتصادی ترقی اور پیداوار کی ترقی کی طرف ایک اچھا کام کا آغاز کیا ہے؛ خاص طور پر یہ ترقی علم پر مبنی سرگرمی اور بنیادی ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارے صنعت کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ صنعت میں پیداوار میں اضافے کے لیے سائنس اور علم کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ اگر علم کو قابلیت میں شامل کیا جائے تو اس کے نتیجے میں مقامی طور پر ایک اچھی پروڈکٹ پیش کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button