ایران

امریکہ اور یورپ کی غلط پالیسیاں مغرب کی طرف غیر قانونی امیگریشن کا سبب ہے، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغرب پناہ گزینوں کے بحران کے سلسلے میں غیر ذمہ دار نہیں ہو سکتا کیونکہ ایشیا اور افریقہ سے مغرب کی طرف بہت سے غیر قانونی امیگریشن کی جڑ امریکہ اور یورپ کی غلط پالیسیوں ہیں۔

یہ بات ایران کے وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں یونان کے ساحل کے قریب بحیرہ روم کے پانیوں میں مختلف ایشیائی اور افریقی ممالک کے پناہ گزینوں کو یورپ لے جانے والی کشتی کے ڈوبنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : ہرگز کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے ہیں، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

ناصر کنعانی نے مختلف ایشیائی اور افریقی ممالک کے پناہ گزینوں کو یورپ لے جانے والی کشتی کے ڈوبنے اور اس میں سیکڑوں اموات پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرنے والوں میں دسیوں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس دردناک حادثہ میں جان بحق ہونے والوں کیلیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو فلسطینی شہری شہید

ناصر کنعانی نے غیر ملکی پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے بحران کے حوالے سے مغربی ممالک کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر کڑی نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک پناہ گزینوں کے بحران کی ذمہ داری لینے سے انکار نہیں کر سکتے کیونکہ ایشیا اور افریقی ممالک سے ہونے والی غیر قانونی امیگریشن اور پناہ گزینوں کا بحران امریکہ اور یورپ کی ہی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button