دنیا

روس نے اقوام متحدہ کی امداد کی تجویز مسترد کردی

شیعیت نیوز: روس نے کاخوفکا ڈیم کی تباہی سے پہنچنے والے وسیع نقصانات کے باوجود اقوام متحدہ کی امداد کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ روس نے کاخوفکا ڈیم کی تباہی اور آنے والے سیلاب سے پہنچنے والے نقصانات کے باوجود امداد کی تجویز قبول نہیں کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاخوفکا ڈیم کی تباہی کے نتیجے میں اب تک باون افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ پینتیس افراد ماسکو کے زیر کنٹرول علاقے میں مارے گئے ہیں۔

یوکرین کی وزارت داخلہ نے بھی سترہ افراد کے مارے جانے، اکتیس افراد کے لاپتہ اور مجموعی طور پر گیارہ ہزار افراد کے بے گھر اور یا دیگر علاقوں میں منتقل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق انسان دوستانہ اصول کے تحت اپنے وعدے پر عمل کرے۔

روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے اس ڈیم کی تباہی کی ذمہ داری روس پر عائد کرنے کی یوکرین کی کوششوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو ہولناک اور اس سلسلے میں بین الاقوامی تحقیقات کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین انڈسٹری کی جانب سے یوکرین اسلحے کی سپلائی میں تیزی

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ دنیا کی خوراک اور اشیائے خورد و نوش کی مارکیٹ میں بحران کسی بھی طرح یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کا نتیجہ نہیں ہے کیونکہ یہ مشکلات یوکرین کی صورت حال سے پہلے پیدا ہو چکی تھیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے افریقی ملکوں کے سربراہوں اور نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ دنیا کی خوراک اور اشیائے خورد و نوش کی مارکیٹ میں بحران کی وجہ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق اپنی مشکلات کو حل کرنے کے لیے امریکہ اور یورپی ملکوں سمیت مغربی ملکوں کے غیرمنصفانہ اقتصادی اقدامات ہیں ۔

ولادیمیر پوتین نے گزشتہ منگل کو بھی کہا تھا کہ روس بحیرہ اسود کے غلے کی برآمدات کے معاہدے سے نکلنے کا جائزہ لے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کا زیادہ تر غلہ معاہدے کے برخلاف یورپی یونین کے مکمل خوشحال ملکوں کو بھیجا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button