مشرق وسطی

قطر اور متحدہ عرب امارات میں ایک دوسرے کے سفارت خانے کھولے جانے کا اقدام

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات میں 5 سال سے بند قطر اور قطر میں اتنے ہی برسوں سے غیر فعال متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دو طرفہ تعلقات کی تقویت سے متعلق قطر اور متحدہ عرب امارات کی تاکید کے بعد العلا سمجھوتے کی بنیاد پر دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کے سفارت خانے کھولے جا رہے ہیں اور پیر انیس مئی کو ابوظہبی میں قطر کا سفارت خانہ اور دبئی میں قونصل خانہ جبکہ دوحہ میں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ کھولا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی رضوان بریگیڈ کو لے کر صیہونی حکومت پریشان

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور قطر کے درمیان 2017 سے منقطع سفارتی تعلقات دوبارہ سے بحال ہوگئے اور دونوں نے ایک دوسرے کے یہاں اپنے اپنے سفارت خانے کھول دیے۔

قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے سفارت خانے کھلنے کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرکے تعلقات منقطع کرلیے تھے تاہم 2 برس قبل ان ممالک نے قطر سے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھے۔ جس کے بعد سعودی عرب اور مصر نے 2021 میں ہی قطر میں سفیر تعینات کر دیے تھے اور اب متحدہ عرب امارات نے بھی سفارت خانہ کھول لیا لیکن ابھی تک بحرین نے سفارت خانہ نہیں کھولا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button