اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کی رضوان بریگیڈ کو لے کر صیہونی حکومت پریشان

شیعیت نیوز: حزب اللہ کی رضوان بریگیڈ کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہو کر آپریشن کرنے اور کچھ علاقوں پر اُسے قبضہ کرنے سے روکنے کے لئے صیہونی فوج خصوصی جنگی مشقیں کر رہی ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال سے صیہونی فوجی وسیع پیمانے پر لبنان کے ساتھ جنگ کے مختلف سناریو کی مشقیں کر رہی ہے اور اس حوالے سے ان سناریوز کی بھی مشق کی جار ہی ہے جس سے پہلے کبھی صیہونی فوج کو سامنا نہیں کرنا پڑا۔

صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی گولانی بٹالین گھر گھر جنگ کی تیاری کر رہی ہے اور اپنے آپ کو حزب اللہ لبنان کی رضوان بریگیڈ کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے اور سرحدی علاقوں پر قبضے کی ممکنہ صورت حال سے نپٹنے کے لئے خصوصی مشقیں کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب سے اسرائیل کی دشمنی ظاہر ہوگئی

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک فرضی سناریو نہیں ہے بلکہ حقیقت ہے کیونکہ حزب اللہ نے شام کی جنگ اور اسرائیل کے خلاف اپنی اسپیشل سروسز رضوان بریگیڈ کی صلاحتیوں کا خوب مظاہرہ کیا ہے۔

صیہونی میڈیا نے مجیدو میں کئے گئے حزب اللہ کے ایک آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں حزب اللہ کا ایک کمانڈو سرحد سے 70 کلومیٹر اندر گھس آیا اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہ ہوئی، اس کمانڈو نے مجیدو جانے والی سڑک پر ایک طاقتور بم نصب کرکے ایک صیہونی فوج کے انٹیلی جنس افسر کو زخمی کر دیا اور واپس جاتے ہوئے سرحد پار کرنے سے پہلے شہید ہوگیا۔

صیہونی فوجی کی یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب حالیہ دنوں میں حزب اللہ نے لبنانی سرحد پر رضوان بریگیڈ کی ایک مشق کی تھی اور بین الاقوامی میڈیا کو اس میں شریک ہونے کی دعوت دی تھی۔

گولانی بریگیڈ کو حزب اللہ کی مشقوں کی ویڈیوز کو باربار دکھا کر رضوان بریگیڈ کے میدان جنگ میں لڑنے کے طریقۂ کار کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ انہیں پتہ چلے کہ وہ درختوں اور سرنگوں میں گھس کر لڑنے والے دشمن سے مقابلہ نہیں کر رہے بلکہ ایک ایسے حریف کے مدمقابل ہیں جو انہیں سرحد پر کسی بھی وقت حیران کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button