مشرق وسطی

ترکی کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شام کے شمالی علاقے پر حملہ

شیعیت نیوز: ترکی کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شام کے شمالی علاقے پر حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے شمالی شام کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں پی کے کے، کے ترپن ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔

ترکی کے جنگی طیاروں نے اسی طرح عراق کے صوبے دہوک کے علاقے العمادیہ کو بھی نشنہ بنایا۔

ترکی پی کے کے، کے عناصر کا مقابلہ کرنے کے بہانے سے عراق اور شام کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انقرہ پی کے کے، اور اس کی شامی شاخ کو دہشت گرد ‍قرار دیتا ہے اور اسی بنا پر وہ عراق اور شام کے علاقوں میں ان عناصر کا مقابلہ کرنے کے بہانے سے بارہا غیر قانونی حملے کرتا آیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق اور شام کی حکومتوں اور عوام کی جانب سے ہمیشہ ان حملوں کی مذمت اور عراق و شام میں ترکی کی فوجی موجودگی کو غیر قانونی اعلان کیا گیا ہے۔

عراق اور شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ ترکی کے حملوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ہفتے کو تہران کا دورہ کریں گے

دوسری جانب شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اپنے عمانی ہم منصب بدر حمد البوسعیدی کے ساتھ ایک فون کال میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے مفادات کی بنیاد پر ان تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

اس فون کال میں، المقداد نے سلطان هیثم بن طارق کی قیادت میں عمان کی جانب سے خطے اور دنیا میں مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے عرب پوزیشنوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عمان کا کردار ہمیشہ ایک مثبت کردار رہا ہے جس کی بنیاد عرب مفادات اور اتحاد کے لیے اسٹریٹجک نقطہ نظر پر مبنی ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی (سنا) کی رپورٹ کے مطابق المقداد نے کہا کہ شام عمان کے ساتھ دونوں ممالک کے مفاد کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیشہ آمادہ ہے۔

عمان کے وزیر خارجہ نے بھی شام اور خطے میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی اتحاد کے تحفظ کے لیے شام کی حمایت میں ملک کے مضبوط موقف کی تعریف کی۔

البصیدی نے خطے، عرب دنیا اور بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں رابطہ اور مشاورت کو جاری رکھنے میں عمان کی دلچسپی پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button