یمن اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں کا سلسلہ بحال

15 جون, 2023 14:40

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز سے صنعا سے سعودی عرب کے لئے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

صنعا کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ دو ہزار سولہ سے سعودی اتحاد کی جانب سے محاصرے کی بنا پر بند ہے اور صنعا سے پروازوں کا سلسلہ بھی بند رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن چین کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کے مشن پر

صنعا ائیرپورٹ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ سات برسوں کے وقفے کے بعد ہفتے کے روز سے صنعا سے سعودی عرب کے لئے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

خالد الشایف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ نقل و حمل کے وزیر کی کوششوں اور یمنی زائرین خانہ خدا کو سعودی عرب منتقل کرنے کے لئے ہفتے کے روز سے صنعا سے سعودی عرب کے لئے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے چیئرمین عبد القادر المرتضی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات کا نیا دور جمعے سے شروع کیا حا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین، مغربی کنارا دوسرا غزہ ثابت ہورہا ہے، صیہونی آبادکاروں

انھوں نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد ایسی تمام رکاوٹوں کو دور کئے جاںے کا حل تلاش کرنا ہے جو پہلے سمجھوتے کی شقوں پر عمل درآمد میں مسائل کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل انھوں ںے کہا تھا کہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت، سعودی اتحاد کے ساتھ تمام قیدیوں کی رہائی کے بارے میں جامع سمجھوتہ طے کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

1:37 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔