دنیا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن چین کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کے مشن پر

شیعیت نیوز: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رواں ہفتے دو روزہ دورے پر چین جائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں امریکہ اور چینی حکام کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مسائل پر بھی گفتگو ہوگی ۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی چینی ہم منصب سے ملاقات فروری میں شیڈول تھی جو معطل کردی گئی تھی ، اکتوبر 2018 کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ کا پہلا دورہ چین ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی جاسوس غبارے کے تنازع کے بعد فروری میں بیجنگ کا دورہ منسوخ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : روس کو الگ تھلگ نہیں کیا جا سکتا، ماریا زاخا رووا

واضح رہے کہ اس سے قبل چین نے امریکی وزیر جنگ سے ملاقات کرنے سے انکار کیا تھا ۔ اس حوالے سےامریکی جریدے نے کہا تھا کہ چین نے دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی سنگاپور کے سالانہ سکیورٹی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی محکمہ جنگ پینٹاگون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے مئی کے مہینے میں وزیر جنگـ لوئیڈ آسٹن اور ان کے چینی ہم منصب لی سنگفو کے درمیان سنگاپور میں ہونے والے سیکورٹی فورم اجلاس کے موقع پر ملاقات کی درخواست کی تھی۔

بیان کے مطابق چین نے امریکہ کو مطلع کردیا تھا کہ یہ ملاقات نہیں ہوسکے گی۔

اس سے قبل چین کے وزیر خارجہ کین گانگ نے بیجنگ میں امریکہ کے سفیر نیکولس برنز سے ملاقات میں امریکہ کو تائیوان کے مسئلے پر اپنی پالیسی کو درست کرنے کے ضمن میں کہا تھا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں استحکام ضروری امر ہے۔

گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ پینٹاگون میں وزیر جنگ لائیڈ آسٹن کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے مشاورت ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button