دنیا

فلسطین، مغربی کنارا دوسرا غزہ ثابت ہورہا ہے، صیہونی آبادکاروں

شیعیت نیوز: مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر جنین میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ صہیونیوں کے زخمی ہونے کے بعد صیہونی آبادکاروں نے نیتن یاہو حکومت سے مزید سیکورٹی طلب کی ہے۔

صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوج کے کمانڈروں کے نام ایک خط میں مغربی کنارے میں عدم تحفظ کی شکایت کی ہے۔

فلسطین کے علاقے غرب اردن میں مقیم صہیونی غاصبوں نے اسرائیلی فوجی سربراہ کے نام خط لکھتے ہوئے علاقے کی سیکورٹی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صہیونی چینل کان کے مطابق خط میں صہیونی فوجی سربراہ کو کہا گیا ہے کہ غرب اردن دوسرا غزہ بن چکا ہے۔ صہیونی فورسز کے لئے حالات پر کنٹرول کرنا مشکل ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کی پارلیمنٹ صدر کا انتخاب کرنے میں مسلسل 12ویں بار ناکام

صیہونی آبادکاروں نے جنین کے قریب گزشتہ روز کی صیہونی مخالف کارروائی کے چند گھنٹے بعد جس کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 5 صیہونی زخمی ہوئے، ایک بار پھر فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے میں خود کو محفوظ اور پرسکون محسوس نہیں کرتے۔

گذشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں چار فوجی سمیت پانچ صہیونیوں کے زخمی ہونے کے بعد غاصب آبادکاروں نے اسرائیلی سیکورٹی فورسز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ علاقے میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے۔

غرب اردن کے شمالی یونٹ کے صہیونی فوجی افسر آریک مویال نے شمالی حصے میں صہیونی فورسز کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکورٹی فورسز امن و امان کی صورت حال بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

واضح رہے کہ جنین کے قریب اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی پر مجاہدوں کا کامیاب حملہ جس کے نتیجے میں ایک آباد کار اور 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی جنگجوؤں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں جنین کے قریب الریحان کراسنگ پر اسرائیلی کار کو نشانہ بنایا۔

صہیونی میڈیا نے زور دے کر کہا کہ 5 اسرائیلی زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button