اہم ترین خبریںایران

نکاراگوا میں شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

شیعیت نیوز: وینیزویلا کا دورہ ختم کرنے کے بعد صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اپنی دوسری منزل نکاراگوا پہنچ گئے جہاں ان کے ہم منصب ڈینیئل اورٹیگا نے اُن کا شاندار اور پر تپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں نیکاراگوآ کے صدر نے ’’زندہ باد جنرل قاسم سلیمانی، زندہ باد ایران‘‘ کا نعرہ لگایا۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کی کمزوری اپنی زبانی؛ 90 فیصد سیکیورٹی مشکلات کی وجہ ایران کو قرار دے دیا

رپورٹ کے مطابق استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نکاراگوا کے صدر ڈینیل اورٹیگا نے شہید جنرل سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہید جنرل قاسم سلیمانی زندہ باد اور ایرانی قوم زندہ باد کے نعرے لگائے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی جنوبی امریکہ پانچ روزہ دورے کے دوسرے مرحلے میں نیکاراگوئے پہنچ گئے ہیں جہاں ائیرپورٹ پر ملک کے اعلی حکام نے رسمی طور پر ان کا استقبال کیا۔

اس سے قبل انہوں نے ایران کی سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے احترام اور یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت متعصب پولیس افسران کو لگام دینے میں ناکام، شیعہ طلباء کےخلاف انتقامی کارروائیاں

صدر رئیسی کا کاروان جب دارالحکومت ماناگوا کے آزادی اسکوائر پر پہنچے تو صدر ڈینئیل اورگا نے ان کا استقبال کیا۔

نکاراگوئے کے عوام کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر جمع تھی جنہوں نے ایران کا قومی ترانہ بھی پڑھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button