مقبوضہ فلسطین

صیہونی ریاست سے جنگ بندی کے موضوع پر مذاکرات کی خبریں بے بنیاد ہیں

شیعیت نیوز: حماس اور جہاد اسلامی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ مصر میں ہونے والے مذاکرات میں صیہونی ریاست کے ساتھ کوتاہ مدت یا طویل مدت کی جنگ بندی کے موضوع پر بات چیت ہوئی ہے۔

آنادولو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ قاہرہ میں طویل مدت جنگ بندی کی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے مصری حکام کے ساتھ قدس اور مغربی کنارے میں مسلسل حملوں، مقدسات کی بے حرمتی اور غاصب صیہونی ریاست کی سیاست سے مقابلہ کے طریقۂ کار پر بات چیت کی، اس کے علاوہ فلسطینی قوم کی حمایت اور اس مسئلہ کے عادلانہ حل کےلئے مصر کے کردار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا بحری بیڑا ورٹیکل میزائل لانچنگ سسٹم سے لیس ہیں، ایڈمیرل تنگسیری

رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی کے ترجمان داؤد شھاب نے بھی عرب میڈیا کی جانب سے ایسی خبریں پھیلانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ کی مصری بھائیوں سے مذاکرات کوتاہ مدت یا درازمدت کی جنگ بندی کے موضوع پر نہیں تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے عربی اور عبری نیوز ایجنسیوں اور ویب سائیٹوں نے قاہرہ میں فلسطینی وفد کے غزہ میں طویل مدت جنگ بندی موضوع پر مذاکرات کی خبریں دی تھیں۔

آنادولو نیوز ایجنسی کو ایک فلسطینی نامعلوم ذرائع سے جون کے اوائل میں خبر ملی تھی کہ غزہ کو درپیش اقتصادی اور معیشتی مسائل ،غزہ اور مصر کے درمیان تجارتی معاملات اور مصر کے غزہ میں جاری منصوبوں کے موضوعات پر بات چیت کے لئے فلسطینی وفد قاہرہ میں موجود ہے۔

2007ء کے بعد سے غزہ میں 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینی صیہونی فوج کے محاصرے میں ہیں اور انہیں شدید معیشتی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button