دنیا

مزاحمت نے صہیونیوں سے سکون بھی چھین لیا، اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کا استعمال بڑھ گیا

شیعیت نیوز: عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں غاصب صہیونیوں میں اینٹی ڈپریسنٹ اور گولیوں کے استعمال میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔

المیادین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا نے غاصب صہیونیوں میں گولیوں اور اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے استعمال میں تیزی سے اضافے کی اطلاع دی ہے۔

آئی 24 نیوز ویب سائٹ نے اس حوالے سے میں رپورٹ پیش کی ہے کہ جغرافیائی کشیدہ سیاسی صورت حال اور کورونا وائرس کے بعد کے مشکل حالات سمیت سیاسی اور معاشی خراب صورت حال کے پیش نظر بڑھتی ہوئی تشویش کے باعث اسرائیل میں استعمال ہونے والی اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کی مقدار میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن ایران اور آذربائجان کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتے، صدر آیت اللہ رئیسی

اس رپورٹ میں طبی اور مختلف ہسپتالوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں، تین اسرائیلیوں میں سے کم از کم ایک اسرائیلی ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے اور یہ مسائل اسرائیلی خواتین میں بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، عبرانی میڈیا نے فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمتی کارروائیوں میں شدت کے بعد، غاصب صہیونی آباد کاروں میں ذہنی اور نفسیاتی مسائل میں اضافے کی اطلاع دی تھی۔

غاصب صہیونی حکومت کے شعبۂ صحت کے عہدیدار میخائل لیو ایری نے یدیعوت احرونوت کو بتایا تھا کہ حالیہ مہینوں میں ذہنی اور نفسیاتی علاج و معالجے کی خدمات حاصل کرنے کیلئے ایمرجنسی مراکز میں رجوع کرنے والوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ غاصب صہیونی بستیوں اور شہروں پر آزادی پسندوں کے انتقام کے نام سے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے پے درپے میزائلوں کی بارشوں سے خوفزدہ ہو کر غاصب صہیونیوں میں ذہنی اور نفسیاتی مسائل کی مقدار نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button