اہم ترین خبریںایران

ایران طاقتورتر ہونے کی راہ پر گامزن ہے، جنرل محمد باقری

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے وزارت دفاع کے اعلی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا، ایک نئے نظام میں داخل ہو رہی ہے۔ ایسا نظام کہ جس میں امریکہ، طاقت کی بلندیوں سے نیچے اتر چکا ہے اور صیہونی حکومت زوال سے دوچار ہے اور مدمقابل ایران ہے جو مزید طاقتور ہونے کے راستے پر گامزن ہے اور اپنی صلاحیتوں اور گنجائشوں کی بنیاد پر ہر شعبے میں تیز رفتار ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے امریکی فوجیوں کے افغانستان سے فرار، عراق سے بھاگ نکلنے اور علاقے سے بڑے پیمانے پر انخلا کو واشنگٹن کی یک قطبی پالیسیوں کی شکست کا منہ بولتا ثبوت جبکہ ایران کی فوج کے بحری بیڑے کے پوری دنیا کے سفر کو، ایران کی عزت و وقار اور ملک کی مسلح افواج کے استحکام اور جغرافیائی دائرے میں اضافے کا واضح نمونہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ابوالفضل عموئی کا منافقین اور داعش کے ساتھ تعاون پر یورپ کو انتباہ

دوسری جانب دور مار میزائلوں کا حصول، ملک کی میزائل ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیشرفت اور کامیابی ہے۔

ایران کے ایئرڈیفنس فورس کے کمانڈر ان چیف، جنرل علی رضا صباحی فرد نے فتّاح میزائل کی رونمائی کے بارے میں کہا کہ ایئر ڈیفنس فورس نے خود اعتمادی، ملکی صلاحیتوں پر بھروسہ اور فنی اور ایئرڈیفنس سائنس کے ماہرین کو، نمونہ عمل کے طور پر پیش کرکے، پورے فضائی دفاعی سسٹم کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر دور مار میزائل کی ٹیکنالوجی حاصل کی گئی جو ملک کی میزائل صنعت میں بڑے اچھال کا باعث بنی۔

قابل ذکر ہے کہ ایران نے فتاح ہائپر سانک میزائل کی رونمائی کرکے اپنا نام ان چار ممالک میں شامل کرلیا جو اس میزائل اور اس کی ٹیکنالوجی کے مالک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button